آئی بی سیکرٹ فنڈز سابق سربراہ آئی بی عدالت میں تفصیلی جواب جمع کرادیا

عدالت نے سابق سربراہ آئی بی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔


ویب ڈیسک February 08, 2013
عدالت نے سابق سربراہ آئی بی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ فوٹو: فائل

آئی بی سیکرٹ فنڈز کے استعمال کے حوالے سے سابق سربراہ آئی بی طارق لودھی نے اپنا تفصیلی جواب سپریم کورٹ میں جمع کرادیا۔

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےآئی بی سیکرٹ فنڈزکیس کی سماعت کی، دوران سماعت سابق سربراہ طارق لودھی کی طرف سے جواب صیغہ راز میں رکھنے کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے سابق سربراہ آئی بی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

اس موقع پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے بینظیر بھٹو کے خلاف احتساب ریفرنس کا ریکارڈ بھی سپریم کورٹ کو موصول ہو گیا ہے جسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنالیا گیا ہے۔

عدالت نے ڈی جی آئی بی کونوٹس اوراٹارنی جنرل کو ڈی جی کی نمائندگی کرنے کے حوالے سے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں