نواز شریف رات تک مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیں خورشید شاہ

چاہتے ہیں حکومت نئے وزیراعظم کے ساتھ مدت پوری کرے، قائد حزب اختلاف


ویب ڈیسک July 22, 2017
کیس کلیئر تھا لیکن ججز نے ایسے ریمارکس دیے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، رہنما پی پی پی۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف جیل جانے کا سوچ بھی نہیں سکتے اور انہیں آج رات تک مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلینا چاہیے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حکومت نئے وزیراعظم کے ساتھ مدت پوری کرے، کیس کلیئر تھا لیکن ججز نے ایسے ریمارکس دیے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، ہمارے مشورے سے حکومت بچ جائے تو خوشی کی بات ہوگی، ہم چاہتے ہیں نیا وزیراعظم آئے، حکومت مدت پوری کرے اور پارلیمنٹ چلے، ہم اسمبلیوں کے تحلیل ہونے کا مطالبہ نہیں کرتے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حکمرانوں کی ہٹ دھرمی نے انہیں اس مقام تک پہنچایا، پاناما کیس کھلی کتاب کی طرح نظر آرہا ہے۔ کوئی چیز چھپی نہیں سب سامنے آگیا، مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ پر ایک پتھر بھی مارا تو نیست و نابود ہوجائے گی۔

پی پی پی کے رہنما کا کہنا تھا کہ نواز شریف عقل سے کام لیں نیا وزیراعظم لے آئیں، انہیں احساس ہونا چاہیے روز روز لڑائیاں نہیں ہوسکتیں، نواز شریف اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں، یہ لوگ اداروں سے لڑتے اور گالیاں دیتے ہیں، جب کہ وزیراعظم کے خلاف دو جج پہلے ہی فیصلہ دے چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |