حکومتی درخواست مسترد سرکاری بھرتیوں پرپابندی برقرار رہے گی الیکشن کمیشن

31 دسمبر سے قبل مشتہر کی گئی آسامیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک February 08, 2013
31 دسمبر سے قبل مشتہر کی گئی آسامیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

ANKARA: الیکشن کمیشن نے حکومتی درخواست مسترد کرتے ہوئے سرکاری بھرتیوں پرپابندی کے فیصلے کو برقراررکھا۔

الیکشن کمیشن نے سرکاری بھرتیوں پرعائد پابندی سے متعلق فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ اوردیگرآئینی ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے اور 31 دسمبر سے قبل مشتہر کی گئی آسامیوں پر بھی پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا جبکہ ترقیاتی فنڈز کی منتقلی پر پابندی برقرار رہے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے سرکاری بھرتیوں پرعائد پابندی کے خلاف حکومت نے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی تھی کہ سرکاری بھرتیوں پرعائد پابندی کواٹھایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |