جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کردیا کہ شریف فیملی نے کرپشن کی ہےبلاول زرداری

امید ہے کہ عدالت انصاف کرے گی اور ملک میں کرپشن کرنے والے لوگ سزا سے بچ نہیں سکیں گے، بلاول بھٹوزرداری


ویب ڈیسک July 22, 2017
سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے،بلاول بھٹو زرداری؛فوٹوفائل

KARACHI: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کردیا کہ شریف فیملی نے کرپشن کی ہے، ہمیں سپریم کورٹ سےانصاف کی امید ہے۔

پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی کے ڈرگ روڈ پر شہید منور سہروردی انڈرپاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف فیملی کرپشن کرکے بچ نہیں سکتی, جے آئی ٹی رپورٹ نے ثابت کردیا کہ شریف فیملی نے کرپشن کی ہے،پورے ملک کی نظر سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہے ہمیں امید ہے کہ عدالت انصاف کرے گی اور ملک میں کرپشن کرنے والے لوگ سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے پی ایس 114 کے ضمنی انتخاب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کراچی کو اونر شپ دی ہے، پی پی حکومت کے دوران کراچی کی صورتحال میں واضح تبدیلی آئی ہے کراچی کچرے کا گڑھ بناہواتھا لیکن اب صفائی کے نظام میں بہتری آرہی ہے۔

دوسری جانب تقریب میں شریک وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی اس موقع پر شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں کراچی کی عوام نے سعید غنی کو کامیابی دلائی کراچی کے لوگ جانتے ہیں کہ ان کیلئے کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔

انہوں نے مزید کہا کہ زرداری صاحب کو سندھ کی فکر ہے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ پورے سندھ کے عوام کی خدمت کی جائے، لہٰذا زرداری صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں