الیکشن کمیشن کی تشکیل نو طاہرالقادری کی درخواست سماعت کیلئے منظور

سپریم کورٹ نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس جاری کردیئے۔


ویب ڈیسک February 08, 2013
طاہرالقادری، تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) نے الیکشن کمیشن کے ارکان پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے حوالے سے طاہرالقادری کی درخواست سماعت کے لئے منظور کرلی۔

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے گزشتہ روز سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی جسے سپریم کورٹ نے آج سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور چیف الیکشن کمشنر کو نوٹس جاری کردیئے، طاہرالقادری کی درخواست کی سماعت 11فروری کو ہوگی۔

واضح رہے کہ طاہرالقادری، تحریک انصاف اور مسلم لیگ(ق) نے الیکشن کمیشن کے ارکان پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ ان جماعتوں کا کہنا تھا کہ انہیں چیف الیکشن کمشنر پر کوئی اعتراض نہیں لیکن دیگر ارکان کا تقرر آئین کے مطابق نہیں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں