مرچی میوزک ایوارڈزکا میلہ اگنی پتھ اور اسٹوڈنٹ آف دا ایئر نے لوٹ لیا

مرچی میوزک ایوارڈز کی تقریب میں امیتابھ بچن اور آشا بھوسلے خصوصی ایوارڈز کے حقدار قرارپائے۔

سونو نگم کو بہترین گلوکاراورشریا گھوشل کو بہترین گلوکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ فوٹو: پبلسٹی

بالی ووڈ کے مرچی میوزک ایوارڈز میں فلم ''اگنی پتھ ''اور''اسٹوڈنٹ آف دا ایئر'' نے مختلف کیٹیگریز میں ایوارڈز حاصل کر کے میلہ لوٹ لیا۔


فلم اگنی پتھ کے لئے گلوکار سونو نگم کے گانے "ابھی مجھ میںٕ کہیں" کو''سانگ آف دا ایئرکا ٹائٹل'' ملا جبکہ بیسٹ البم کا ایوارڈ بھی اسی فلم کے گانوں کو دیا گیا، دنیا میں سب سے زیادہ سنے جانے والے گانے کا ایوارڈ''ورلڈ وائڈ لسنرز سانگ آف دا ایئر'' فلم ''اسٹوڈنٹ آف دا ایئر'' کے گانے "رادھا" کو دیا گیا جبکہ اسی فلم کے البم کو'' ورلڈ وائڈ لسنرز البم آف دا ایئر'' کے ایوارڈ کے لئے بھی چنا گیا۔

سونو نگم نے فلم اگنی پتھ کے گانے "ابھی مجھ میںٕ کہیں" کے لئے بہترین گلوکار جب کہ شریا گھوشال نے "چکنی چمیلی" کے لئے بہترین گلوکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا، جاوید اختر کو عامر خان کی فلم "تلاش" کے گانے "جی لے زرا" کے لئے بہترین نغمہ نگار کا ایوارڈ دیا گیا۔


مرچی میوزک ایوارڈز کی تقریب میں خصوصی ایوارڈ کا کابھی اعلان کیا گیا جس کے حقدارامیتابھ بچن اور آشا بھوسلے قرارپائے۔

Recommended Stories

Load Next Story