سابق آسٹریلوی ٹینس پلیئر پیٹر ڈوہین انتقال کرگئے

پیٹر ڈوہین نے 1987 کے ومبلڈن میں بورس بیکر کو اپ سیٹ شکست دے کر خاصی شہرت پائی تھی


Sports Desk July 22, 2017
پیٹر ڈوہین نے 1987 کے ومبلڈن میں بورس بیکر کو اپ سیٹ شکست دے کر خاصی شہرت پائی تھی . فوٹو : فائل

سابق آسٹریلوی ٹینس پلیئر پیٹر ڈوہین مختصر علالت کے بعد 56 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

سابق آسٹریلوی ٹینس پلیئر پیٹر ڈوہین کی موت کا اعلان ہفتے کو ٹینس آسٹریلیا نے کیا، انہیں 9 ہفتے قبل موٹرو نیورون نامی بیماری تشخیص ہوئی تھی، انہوں نے 1987 کے ومبلڈن میں بورس بیکر کو اپ سیٹ شکست دے کر خاصی شہرت پائی تھی۔



پیٹر ڈوہین نے اپنے کیریئر میں بلند ترین 43ویں پوزیشن پائی اور پانچ ٹائٹلز جیتے تھے، ٹینس آسٹریلیا اعلامیے کے مطابق پیٹرڈیوس کپ میں ناقابل شکست رہے ، انہوں نے ساؤتھ آسٹریلین اوپن میں سنگلز ٹائٹلز جیتا جب کہ ڈبلز میں ان کی رینکنگ 15 بھی رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں