نائیجیریا فائرنگ کے 2 مختلف واقعات پولیو کارکنان سمیت 15 افراد ہلاک

فائرنگ کے پہلے واقعے میں پولیو کارکنان سمیت 7 جبکہ دوسرے واقعے میں 8 پولیو ورکرز ہلاک ہوئیں۔

2003 میں نائیجیریا کے مسلمان رہنماؤں نے پولیو کے ٹیکوں کی مخالفت کی تھی اور یہی مخالفت آج بھی پائی جاتی ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

شمالی نائیجیریا میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں پولیو کارکنان سمیت 15 افراد ہلاک ہوگئے۔


فائرنگ کے پہلے واقعے میں موٹر سائیکل سواروں نے نائیجیریا کے شہر کانو میں پولیو کارکنان سمیت 7 افراد کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ آدھے گھنٹے بعد پیش آنے والے فائرنگ کے دوسرے واقعے میں مسلح افراد نے ایک مرکز صحت کے باہر بچوں اور خواتین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 8 پولیو ورکرز ہلاک ہوگئیں۔

واضح رہے کہ 2003 میں نائیجیریا کے مسلمان رہنماؤں نے پولیو کے ٹیکوں کی مخالفت کی تھی اور یہی مخالفت آج بھی پائی جاتی ہے۔
Load Next Story