بولٹ نے 10 سیکنڈز سے بھی کم وقت میں100 میٹر ریس جیت لی
8 بار کے اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے رواں برس میں پہلی بار یہ کارنامہ 10 سیکنڈز سے کم وقت میں انجام دیا
RAWALPINDI:
جمیکن اسپرنٹ اسٹار یوسین بولٹ نے موناکو ڈائمنڈ لیگ میں 100 میٹر ریس 9.95 سیکنڈز کی پرفارمنس سے جیت لی۔
8 بار کے اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے رواں برس میں پہلی بار یہ کارنامہ 10 سیکنڈز سے کم وقت میں انجام دیا، امریکی ایتھلیٹ ایشا ینگ نے 9.98 سیکنڈز کی پرفارمنس پیش کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی جب کہ جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ایکانی سیمبائن نے تیسرے نمبر پر اکتفا کیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 10.02 سیکنڈز میں طے کیا۔