ملالہ یوسف زئی سر کی کامیاب سرجری کے بعد اسپتال سے گھر منتقل

گزشتہ ہفتے ملالہ کے سر کی سرجری کی گئی جس میں ان کے سر میں دھاتی پلیٹیں لگائی گئی تھیں۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملالہ کی طبیعت میں سرجری کے بعد آنے والی بہتری کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا۔ فوٹو: رائٹرز/ فائل

ملالہ یوسف زئی کو ان کے سر کی کامیاب سرجری کے بعد برمنگھم کے کوئن الزبتھ اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔


اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملالہ کی طبیعت میں سرجری کے بعدآنے والی بہتری کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا، ملالہ اسپتال سے فارغ ہو کر برمنگھم میں اپنی موجودہ رہائش گاہ منتقل ہوگئیں اس دوران ان کا باقاعدگی سے چیک اپ جاری رہے گا۔

گزشتہ ہفتے کوئن الزبتھ اسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ملالہ کے سر کی سرجری کی جس کے دوران ان کے سر میں دھاتی پلیٹیں لگائی گئیں تھیں، سرجری کے بعد اسپتال میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ملالہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں نئی زندگی دی ہے جو وہ لڑکیوں کی تعلیم کے لئے وقف کرنا چاہتی ہیں، انہوں نے کہا تھا کہ انسانیت کی خدمت کے لئے وہ ایک بار پھر اپنی جان کی قربانی دینے کے لئے بھی تیار ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story