پاکستان سپر لیگ ملتوی کردی گئی

سپر لیگ کی تاریخوں میں ردوبدل کیا گیا ہے اور نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ترجمان پی سی بی

سپر لیگ کی تاریخوں میں ردوبدل کیا گیا ہے اور نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا، ترجمان پی سی بی فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ملتوی کردی گئی ہے دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ سپر لیگ کی نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ 26 مارچ سے 7 اپریل تک ہونی تھی جو ملتوی کردی گئی ہے، پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سپر لیگ کی تاریخوں میں ردوبدل کیا گیا ہے اور نئی تاریخوں کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ میں فرنچائزز نے گہری دلچسپی لی۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے آج وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سے اسلام آباد میں پاکستان سپر لیگ کی سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ملاقات کی، اس موقع پر ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ سپر لیگ کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر کسی اور ملک منتقل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈز نے اپنے کھلاڑیوں کو سپر لیگ میں شرکت کرنے کے لئے این او سی جاری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش نہیں ہے۔
Load Next Story