امریکی جاسوس طیارے کا میزائل حملہ 8 افراد ہلاک 4 زخمی

امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر پر 2 میزائل فائر کیے جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔

امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر پر 2 میزائل فائر کیے جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ فوٹو: فائل

شمالی اور جنوبی وزیرستان کے درمیانی علاقے بابر غر میں امریکی جاسوس طیاے کے میزائل حملے میں 8 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر پر 2 میزائل فائر کیے جس سے گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت مکان سے لاشوں اور زخمیوں کو نکالا۔ ڈرون حملے میں زخمی ہونے والے افراد کو مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے۔


سی آئی اے کے نئے نامزد سربراہ جان برینن نے گزشتہ روز امریکی سینیٹ میں ڈرون حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حملے آخری حربے کے طور پر کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرون حملوں سے متعلق امریکا متعدد بار کہہ چکا ہے کہ ملک کی سلامتی کو جہاں سے بھی خطرہ محسوس ہوا وہاں کارروائی کی جائے گی جب کہ پاکستان ڈرون حملوں کو اپنی خود مختاری کے خلاف قرار دیتا ہے۔
Load Next Story