’’ویمنز ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی فائنل میں رسائی مبارک‘‘

آئی پی ایل کے چیئرمین غلط پیغام پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔

آئی پی ایل کے چیئرمین غلط پیغام پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
انڈین پریمیئر لیگ کے چیئرمین راجیو شکلا نے ویمنز ٹیم کو ورلڈ کپ کے بجائے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچنے کی مبارکباد دے دی، جس کی وجہ سے انھیں ٹویٹر پر مذاق کا نشانہ بننا پڑا۔

راجیو شکلا نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ''ویمنز ٹیم کو آسٹریلیا کو شکست دیکر چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنانے پر مبارک ہو، ہرمنپریت کور نے اچھی بیٹنگ کی''۔ جب لوگوں نے ان کا مذاق اڑانا شروع کیا تو انھوں نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔


دوسری جانب لوگوں کا کہنا تھا کہ کئی برس سے بھارتی کرکٹ میں موجود ہونے کے باوجود ان کو اتنا علم نہیں کہ ویمنز ٹیم کون سا ایونٹ کھیل رہی ہے۔

 
Load Next Story