ایران امریکی شہری رہا کرو ورنہ نتائج سنگین ہونگے ٹرمپ کی دھمکی
امریکی مفادات کیلیے ایران خطرناک ریاست ہے، پالیسیاں تبدیل کررہے ہیں، سی آئی اے
ISLAMABAD:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دی ہے کہ اگر ایران میں زیرحراست امریکی شہریوں کو رہا نہیں کیا گیا، تو تہران حکومت کو نئے اور سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑجائے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایران سے مطالبہ کیا کہ 10سال قبل گرفتار امریکی شہری رابرٹ لیونسن کو فوری طور پر رہا کرے، لیونسن 10سال قبل ایران میں لاپتہ ہوئے تھے، ٹرمپ نے تہران حکومت سے دہری شہریت کی حامل کاروباری شخصیت سیامک نظامی اور ان کے والد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
دریں اثنا ایران نے نئی پابندیاں عائد کرنے پر امریکا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتوں نے2015کے تاریخی جوہری معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔
تہران کے مرکزی جوہری مذاکرات کار عباس عراقچی نے ویانا میں اہم عالمی طاقتوں کے ساتھ مذاکرات سے متعلق صحافیوں کو بتایا کہ امریکا صورتحال کو برباد کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ غیر ملکیوں کو ایران میں سرمایہ کاری سے خوفزدہ کیاجاسکے۔
دوسری جانب امریکی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر مائیک پومپیو نے انکشاف کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت ایران میں حکمران نظام سے نمٹنے اور خطے میں ایرانی توسیع کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکا کی پالیسیوں کے حوالے سے بنیادی تبدیلیاں کرنے کے لیے کوشاں ہیں،مائیک پومپیو نے باور کرایا کہ ایران دنیا بھر میں امریکی مفادات کے لیے سب سے خطرناک ریاست ہے۔