پشاورمیں آپریشن کے دوران 385 جرائم پیشہ افراد گرفتار اسلحہ و منشیات برآمد

غیرقانونی طورپررہائش پذیر63 افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، پولیس


ویب ڈیسک July 23, 2017
کیپٹل پولیس کی جانب سے تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائک آپریشن کیا گیا، پولیس: فوٹو: فائل

پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائک آپریشن کے دوران 385 جرائم پیشہ افراد گرفتارکرکے اسلحہ ومنشیات بر آمد کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پشاورمیں کیپٹل پولیس نے تھانوں کی حدود میں سرچ اینڈ اسٹرائک آپریشن کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب 15 اشتہاریوں سمیت 385 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار اور ان کے قبضے سے اسلحہ ومنشیات برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق آپریشن میں ملزمان کے قبضے سے 56 پستول ، 10 کلاشنکوف، 3 عدد 9 ایم ایم پستول، ایک رپیٹر ، سیکڑوں کارتوس، شراب کی 53 بوتلیں اور78 کلو گرام چرس برآمد کر لی جب کہ غیر قانونی رہائش کے الزام میں 63 گرفتار افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں