لاہورمیں ’’میاں صاحب جانے دو شہباز شریف کو آنے دو‘‘ کے بینرلگ گئے

نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے گئے بینرز مسلم لیگ (ن) میں اختلافات کی طرف اشارہ کرتے ہیں، تجزیہ کار


ویب ڈیسک July 23, 2017
نامعلوم افراد نے این جی او پاکستان کے نام سے یہ بینرز لگائے ہیں۔ فوٹو: فائل

مختلف علاقوں میں ویراعظم نواز شریف کے خلاف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حق میں پراسرار طور پر بینرزآویزاں ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کے مختلف مقامات پربینرز آویزاں ہوگئے ہیں جن میں وزیراعظم نواز شریف کو جانے اور وزیراعلیٰ پنجاب کو آنے کی دعوت دی گئی ہے۔



یہ بینرز پریس کلب کی اطراف بھی لگائے گئے ہیں جن پر ''جانے جانے دو میاں صاحب جانے دو اور آنے دو آنے دو میاں شہباز شریف کو آنے دو'' کی تحریر لکھی گئی ہے۔ یہ بینرز این جی او پاکستان کے نام سے لگائے گئے ہیں جن پر دو افراد کے موبائل نمبرز پر بھی درج ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی جانب سے لگائے گئے یہ بینرز حکمراں خاندان اورمسلم لیگ (ن) میں اختلافات کی کہانی سناتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔