اسلام آباد میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

دونوں گروپوں کے درمیان طویل عرصے سے اراضی کے مسئلے پر تنازعہ چل رہا تھا، پولیس


ویب ڈیسک July 23, 2017
پولیس نے لاشوں کو اور زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا. فوٹو: فائل

تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے مل پورمیں اراضی کے تنازعے پردو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہو، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پرپہنچ گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مل پورکے علاقے میں دونوں گروپوں کے درمیان طویل عرصے سے اراضی کے مسئلے پرتنازعہ چل رہاتھا، یہ تنازعہ اس حد تک بڑھ گیا کہ آج صبح دونوں گروپوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کا تبادلہ ہوا تاہم ملزمان موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا جبکہ مفرورملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔