کویت کے مرکزی صنعتی علاقے میں آگ لگنے سے مالی نقصان

آگ بجھانے والی گاڑیوں اور عملے کے درجنوں افراد نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا


ویب ڈیسک July 23, 2017
گیراجز میں لگنے والی آگ نے سیکڑوں مربع میٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فوٹو: انٹرنیٹ

خلیجی عرب ملک کے مرکزی صنعتی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں شدید مالی نقصان ہوا۔

کویت کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق صنعتی علاقے شرق میں واقع گیراجز میں لگنے والی آگ نے سیکڑوں مربع میٹر کے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے کر وہاں موجود سامان کو جلا کر خاکستر کردیا۔ آگ بجھانے والی گاڑیوں اور عملے کے درجنوں افراد نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم سامان نذر آتش ہونے کی وجہ سے صنعتکاروں کو کافی مالی نقصان پہنچا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔