وزیراعظم نے 2013کے کاغذات نامزدگی میں یواےای کا اقامہ ظاہر کیا دستاویزات

وزیر اعظم نے کاغذات نامزدگی میں خود کو ایف زیڈ ای کیپٹل کا چیئرمین آف دی بورڈ بھی ظاہر کیا ہے


ویب ڈیسک July 23, 2017
وزیر اعظم نے کاغذات نامزدگی میں خود کو ایف زیڈ ای کیپٹل کا چیئرمین آف دی بورڈ بھی ظاہر کیا ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ایکسپریس نیوز نے وزیر اعظم نواز شریف کے عام انتخابات 2013کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں ہے جس کے مطابق وزیراعظم نے کاغذات نامزدگی میں یو اے ای کا اقامہ ظاہر کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کو حاصل وزیراعظم کے عام انتخابات 2013کے کاغذات نامزدگی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے عام انتخابات 2013 کے کاغذات نامزدگی میں یو اے ای اقامہ ظاہر کیا ہوا ہے، کا غذات نامزدگی کے صفحہ نمبر 87پر وزیر اعظم نے اقامہ ظاہر کیا جب کہ اقامہ میں وزیراعظم نے خود کو ایف زیڈ ای کیپٹل کا چیئرمین آف دی بورڈ بھی ظاہر کیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں اقامہ اور ایف زیڈ ای کی چیئرمین شپ سفری ریکارڈ میں ظاہر کیا گیا جب کہ کاغذات نامزدگی پر سجاد احمد ریٹرنگ آفیسر این اے 120کے دستخط بھی موجود ہیں۔ کاغذات نامزدگی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 18جنوری 2008 کو جاری کردہ پاسپورٹ پر اقامہ ظاہر کیا، وزیر اعظم کو اقامہ 5/6/2012 کو جاری کیا گیا جس کے ختم ہونے کی مدت 4/6/2015 تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں