مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی آپریشن کے دوران نوجوان شہید 4 گرفتار

بھارتی پولیس نے سرینگر میں 4 نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا


ویب ڈیسک July 23, 2017
بھارتی فوج نے کپواڑہ میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے نہتے کشمیری نوجوان کو درانداز قرار دے کر شہید کیا۔ فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران کشمیری نوجوان کو شہید اور 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے کپواڑہ کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے نہتے کشمیری نوجوان کو درانداز قرار دے کر شہید کردیا۔ بھارتی پولیس نے دعویٰ کیا کہ کنٹرول لائن پر عسکریت پسند دراندازی کی کوشش کررہے تھے کہ اس دوران جھڑپ میں نوجوان مارا گیا۔

ادھر بھارتی پولیس نے سرینگر میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 4 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ پولیس نے ناکے پر تلاشی کے بہانے ایک کار کو روکا اور اس میں موجود نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔ قابض فورسز نے چاروں نوجوانوں پر عسکریت پسند ہونے اور ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعوی بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔