ممبئی میں درخت نے ٹی وی کی معروف میزبان کی جان لے لی

58 سالہ کنچن ناتھ یوگا کی کلاس لینے کے بعد پیدل گھر لوٹ رہی تھی


ویب ڈیسک July 23, 2017
ناریل کا درخت سر پر گرنے سے کنچن کو گہری چوٹیں آئیں۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: بھارت میں ناریل کا درخت سر پر گرنے سے سرکاری ٹی وی دور درشن کی خاتون میزبان ہلاک ہوگئی جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر ممبئی میں 58 سالہ کنچن ناتھ یوگا کی کلاس لینے کے بعد پیدل گھر لوٹ رہی تھی کہ رستے میں ناریل کا بھاری بھرکم درخت عین ان کے اوپر آگرا اور وہ تنے تلے دب گئیں جس کے نتیجے میں ان کے سر پر گہری چوٹ آئی۔ آس پاس موجود لوگوں نے فوری طور پر کنچن کو اسپتال منتقل کیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ چل بسیں۔ جائے حادثہ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں موت کا یہ منظر قید ہوگیا۔

کنچن کے پرستاروں نے ان کی ناگہانی موت پر افسوس اور صدمے کا اظہار کیا۔ اسی لیے کہتے ہیں کہ زندگی اور موت کا کوئی بھروسہ نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔