بیٹی کی بازیابی کیلیے خیرپور ناتھن شاہ کے شہری کا مظاہرہ

بااثر شخص رہائی کیلیے 4 لاکھ روپے تاوان مانگ رہا ہے،اعلیٰ حکام سے مددکا مطالبہ

پیرل کھوسو نے بتایا کہ بااثر شخص اس کی بیٹی کی رہائی کے لیے4 لاکھ روپے تاوان مانگ رہا ہے۔ فوٹو: فائل

خیرپور ناتھن شاہ کے رہائیشی پیرل کھوسو نے اپنی بیٹی کی بازیابی کے لیے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

اس موقع پر اُس نے الزام عائدکرتے ہوئے بتایا کہ4 سال قبل علاقے کے بااثر شخص علی گل نے اس کی بیٹی زینت عرف گڈی کو اغوا کرکے بلوچستان منتقل کردیا تھا جس کے خلاف پولیس، عوامی نمائندوں سمیت دیگر متعلقہ اداروںکو درخواستیں دیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔




اس نے بتایا کہ بااثر شخص اس کی بیٹی کی رہائی کے لیے4 لاکھ روپے تاوان مانگ رہا ہے اور نہ دینے کی صورت میں بیٹی کو فروخت کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے،وہ اپنی غربت کے باعث تاوان دینے سے قاصر ہے۔ اس نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ اس کی بیٹی کو بازیاب کرایا جائے۔
Load Next Story