وزیراعظم کی مریم نواز کے ہمراہ مری میں سیر وتفریح

صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی مری میں ملاقات بھی ہوئی


News Agencies July 23, 2017
صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی مری میں ملاقات بھی ہوئی۔ فوٹو : آن لائن

KARACHI: وزیراعظم نوازشریف پاناماکیس کا فیصلہ محفوظ کیے جانے کے بعد ٹینشن سے نجات کیلیے اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ ایک روزہ دورے پرمری پہنچ گئے، وہ ملکہ کوہسار میں ایک روزقیام کے بعدآج (اتوار کو) واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔

وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی نے ملکہ کوہسارکے دلکش مناظر اور سہانے موسم میں تمام مصروفیات کو ایک طرف رکھ کر سیرو تفریح کی اور خوب لطف اندوز ہوئے۔آن لائن کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف کی مری میں ملاقات ہوئی ہے جس میں موجودہ سیاسی صورت حال اور پارٹی میں دھڑے بندی ختم کرنے سے متعلق مختلف امور زیر غور آئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔