ایشین کیڈٹ ریسلنگ عنایت اللہ نے پاکستان کو 28 سال بعد میڈل دلا دیا

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے کامیابی پر ریسلر عنایت اللہ کو مبارکباد دی ہے


Sports Desk July 23, 2017
پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے کامیابی پر ریسلر عنایت اللہ کو مبارکباد دی ہے ۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ISLAMABAD: ایشین کیڈٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے عنایت اللہ نے سلور میڈل حاصل کر لیا، وہ تھائی لینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے واحد ریسلر تھے۔

69 کلوگرام ویٹ کیٹگری کے فائنل میں عنایت اللہ کو قازقستانی حریف کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس سے قبل انہوں نے تاجکستان، ایران اور منگولیا کے ریسلرز کے خلاف کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ عنایت اللہ کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان ایونٹ میں 28 سال بعد سلور میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ نیشنل کوچ غلام حیدر بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ایشیائی ایونٹ سے قبل عنایت اللہ نے بھرپور ٹریننگ کی تھی اور روانگی سے قبل گفتگو میں انہوں نے پاکستان کیلیے میڈل کا حصول اپنا مقصد قرار دیا تھا۔ پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے کامیابی پر ریسلر کو مبارکباد دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں