ملک میں حفظان صحت کی سہولتیں کم ہوتی جارہی ہیںماہرین

بچپن میں کولیسٹرول کی اسکریننگ بڑی عمر میں امراض قلب کے خطرات کو کم کرتی ہے


Staff Reporter August 03, 2012
بچپن میں کولیسٹرول کی اسکریننگ بڑی عمر میں امراض قلب کے خطرات کو کم کرتی ہے۔فائل فوٹو

بچپن میں کولیسٹرول کی اسکریننگ بڑی عمر میں امراض قلب کے خطرات کو کم کرتی ہے، یہ بات امریکی انسٹیٹیوٹ کی جانب سے بچوں میں امراض قلب کی روک تھام میں مدد دینے کیلیے تیار کیے گئے رہنما اصولوں میں بتائی گئی ہے، ماہرین طب نے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ بچوںکو9 سال کی عمر میں کولیسٹرول کی روک تھام کیلیے خون ٹیسٹ کروانا چاہیے، پاکستان میں عوامی سطح پر حفظان صحت کی سہولتیں کم ہوتی جارہی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان میں گوشت اور چربی سے بھرپور خوراک استعمال کرنے سے کولیسٹرول کی اعلیٰ سطح اور دل کا مرض متعدی مرض کی شکل اختیارکرچکے ہیں، ماہرین کی رائے میں پاکستان میںکھانے کی غیر صحت مندانہ عادات، جسمانی سرگرمیوں میںکمی، چربی دار خوراک، سگریٹ نوشی اور موٹاپا کولیسٹرول اور امراض قلب کا بڑا سبب ہیں، ڈاکٹر اس بات کی سفارش کرتے ہیں کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ کولیسٹرول کی سطح کو قابو میں رکھنے کیلیے ادویہ کی خاصی بڑی مقدار کی سپلائی کو یقینی بنائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔