ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ملازمین کا مستقلی کیلیے مظاہرہ

5 برسوں سے فرائض انجام دے رہے ہیں،ڈاکٹرز وعملے میں بے چینی پائی جاتی ہے،مظاہرین


Numainda Express February 09, 2013
مظاہرین نے کہا کہ پی پی کی حکومت نے شہید بے نظیر بھٹوکے وژن کے تحت کئی سرکاری ملازمین کو نہ صرف مستقل کیا بلکہ انھیں تمام بقایا جات کی بھی ادائیگی کی۔ فوٹو: فائل

ہیپاٹائیٹس کنٹرول پروگرام سندھ میںکام کرنیوالے ڈاکٹرز اور دیگر عملے نے مستقل نہ کیے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے شدید نعرے لگائے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز چانڈیو، ڈاکٹر دانش و دیگر نے بتایا کہ حکومت سندھ کی زیر نگرانی چلنے والے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام سندھ میں ڈاکٹرز اور دیگر عملہ گزشتہ5 برسوں سے عوام کو ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ کی تدابیر کی آگاہی دینے کے ساتھ ان کی ویکسینیشن بھی کررہا ہے لیکن اس کے باوجود انھیں مستقل نہیں کیا جا رہا جس کے باعث ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پی پی کی حکومت نے شہید بے نظیر بھٹوکے وژن کے تحت کئی سرکاری ملازمین کو نہ صرف مستقل کیا بلکہ انھیں تمام بقایا جات کی بھی ادائیگی کی۔ انھوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کی طرح ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں