ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ملازمین کا مستقلی کیلیے مظاہرہ
اس موقع پر ڈاکٹر ممتاز چانڈیو، ڈاکٹر دانش و دیگر نے بتایا کہ حکومت سندھ کی زیر نگرانی چلنے والے ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام سندھ میں ڈاکٹرز اور دیگر عملہ گزشتہ5 برسوں سے عوام کو ہیپا ٹائٹس سے بچاؤ کی تدابیر کی آگاہی دینے کے ساتھ ان کی ویکسینیشن بھی کررہا ہے لیکن اس کے باوجود انھیں مستقل نہیں کیا جا رہا جس کے باعث ملازمین میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پی پی کی حکومت نے شہید بے نظیر بھٹوکے وژن کے تحت کئی سرکاری ملازمین کو نہ صرف مستقل کیا بلکہ انھیں تمام بقایا جات کی بھی ادائیگی کی۔ انھوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ دیگر سرکاری محکموں کے ملازمین کی طرح ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام کے ملازمین کو بھی مستقل کیا جائے۔