فورسز اور عوام ملکر دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ کر دیں گے مریم اورنگزیب

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، وزیر مملکت

سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، مریم اورنگزیب۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشتگردی کے واقعات میں 90 فیصد تک کمی ہوئی ہے جبکہ فورسز اور عوام مل کر دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے۔


وزیر مملکت کا اپنے ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز اور شہریوں کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشتگردی کے واقعات میں 90 فیصد تک کمی ہوئی ہے جبکہ فورسز اور عوام مل کر دہشت گردی کے ناسور کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے اور ملک اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ ہو گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا دشمن پارا چنار میں دھماکے کے ذریعے فرقہ وارانہ اختلاف پیدا کرنا چاہتا تھا لیکن ملک کی سیکورٹی فورسز اور عوام نے دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے اور پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن بحال کر دیا گیا ہے جبکہ قومی لائحہ عمل پر عملدرآمد کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں، جس پر عمل کرنا وفاقی حکومت اور تمام صوبوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
Load Next Story