روس نے کثیرالمقاصد ایم آئی 171 ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کردیا

روسی ساختہ ہیلی کاپٹر کو بوقت ضرورت اہم شخصیات کی نقل و حرکت کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے


ویب ڈیسک July 23, 2017
بلوچستان حکومت نے دسمبر 2016 میں روسی کمپنی سے ہیلی کاپٹرخریدنے کا معاہدہ کیا تھا— فوٹو : تاس نیوز ایجنسی

لاہور: روس کی جانب سے کثیر المقاصد غیر دفاعی ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کردیا گیا۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی تاس کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر 21 جولائی کو پاکستان کے حوالے کیا گیا جسے بوقت ضرورت کنورٹ ایبل (تبدیل) آپشن کے ذریعے اہم شخصیات کی نقل و حرکت کے لیے بطور مسافر بردار ہیلی کاپٹر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ہیلی کاپٹر تیار کرنے والی کمپنی ''رشین ہیلی کاپٹرز'' کے چیف ایگزیکٹو آندرے بوگنسکی نے کہا کہ انہیں امید ہے پاکستان کو فراہم کیا جانے والا ایم آئی 171 ای اپنے مشنز کامیابی سے پورے کرے گا چاہے اسے اہم شخصیات کی نقل و حرکت کے لیے استعمال کیا جائے یا مال برداری، میڈیکل، سرچ اور ریسکیو آپریشن کے لیے استعمال کیا جائے۔

خیال رہے کہ روسی کمپنی نے یہ ہیلی کاپٹر بلوچستان حکومت کے لیے تیار کیا ہے، بلوچستان حکومت نے دسمبر 2016 میں روسی کمپنی سے ہیلی کاپٹرخریدنے کا معاہدہ کیا تھا جسے ریسکیو آپریشن اور دیگر مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ روسی کمپنی اس سے قبل بھی ایک ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر پاکستان کے حوالے کرچکی ہے۔

کمپنی کے مطابق ایم آئی 171 ای ہیلی کاپٹر میں کنورٹ ایبل آپشن شامل کیا گیا ہے جس کی مدد سے ہیلی کاپٹر کو مختصر وقت میں 13 نشستوں پر مشتمل وی آئی پی ہیلی کاپٹر میں تبدیل کیا جا سکتا ہے جبکہ عام طور پر اسے مال برداری اور ریسکیو آپریشنز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ایم آئی 171 ای 27 افراد اور 4 ٹن وزنی سامان لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |