نجی کالج کی پارکنگ میں دھماکے کا مقدمہ درج نہ ہوسکا

پولیس کو اس سلسلے میں کوئی کام نہیں کرنے دیا گیا جبکہ مقدمے کیلیے بھی کسی نے رابطہ نہیں کیا


Staff Reporter February 09, 2013
پولیس کو اس سلسلے میں کوئی کام نہیں کرنے دیا گیا جبکہ مقدمے کیلیے بھی کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ فوٹو: فائل

کارساز کے قریب واقع نجی کالج کے پارکنگ ایریا میں ہونے والے پراسرار دھماکے کا مقدمہ دوسرے روز بھی درج نہیں کرایا گیا۔

ایکسپریس کے رابطہ کرنے پر ایس ایچ او شارع فیصل طارق رحیم نے بتایا کہ واقعے کو گاڑی کے سی این جی سلنڈر میں دھماکا قرار دیا گیا تھا اور انھیں جائے وقوعہ پر نہیں جانے دیا گیا ، انھوں نے مزید بتایا کہ انھیں زخمیوں کی حالت سے متعلق بھی کوئی علم نہیں ہے۔

پولیس کو اس سلسلے میں کوئی کام نہیں کرنے دیا گیا جبکہ مقدمے کیلیے بھی کسی نے رابطہ نہیں کیا ، انھوں نے کہا کہ اگر ایف آئی آر درج کرانے کے لیے رابطہ کیا گیا تو پولیس مقدمہ درج کرلے گی ، واضح رہے کہ جمعرات کی صبح کارساز پر واقع نجی کالج کے پارکنگ ایریا میں پراسرار دھماکا ہوا تھا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں