کے ای ایس سی نے مزار قائد اعظم میں جدید لائٹس لگادیں

دوسرے مرحلے میں بیرونی مزار کی لائٹس تبدیل ہونگی، تابش گوہر نے لائٹس کا افتتاح کیا


Staff Reporter August 03, 2012
دوسرے مرحلے میں بیرونی مزار کی لائٹس تبدیل ہونگی، تابش گوہر نے لائٹس کا افتتاح کیا۔ فوٹو پی پی آئی

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار کے اندرونی حصے میں روایتی لائٹس کو کامیابی سے جدید ترین ٹیکنالوجی کی ایل ای ڈی لائٹس سے تبدیل کردیا، کے ای ایس سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر تابش گوہر نے مزار کی ایل ای ڈی لائٹس کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب میں کے ای ایس سی کے انرجی کنزرویشن ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر آصف حسین صدیقی، مزار منیجمنٹ بورڈ کے ریزیڈنٹ انجینئر محمد عارف اور دیگر بھی موجود تھے، کے ای ایس سی نے مزار اور میوزیم کے اندرونی حصے میں موجود256 پرانی روائتی لائٹس کی جگہ جدید ترین ٹیکنالوجی کے ایل ای ڈی لیمپس نصب کردیے ہیں جس سے مزار کی خوبصورتی بڑھنے کے علاوہ واضح انداز میں جگہ پہلے سے زیادہ بہتر روشن ہوگئی ہے، پہلے مرحلے میں کے ای ایس سی نے مزار کے گرائونڈ فلور کے فانوس، بیسمنٹ کے فانوس کے روایتی لیمپس اور میوزیم کی روشنیوں کو تبدیل کیا ہے۔

تبدیلی اب یہاں بجلی کھپت صرف 1.78 KWہوگئی ہے جو کہ79فیصد کی بچت جبکہ بجلی کے بل میں سالانہ0.4ملین پاکستانی روپے کی بچت بھی ہوگی، دوسرے مرحلے میں کے ای ایس سی اور قائد اعظم مزار منیجمنٹ بورڈ کی شراکت سے پورے مزار کی بیرونی روشنی کی اسکیم کو نئی ٹیکنالوجی کی توانائی کی بچت والیLEDلائٹس سے تبدیل کردیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں