بہاول نگر میں مضر صحت لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی حالت غیر

متاثرہ افراد میں گھر کا سربراہ اسکی اہلیہ، 6 بچے، بہو اور داماد شامل ہیں


ویب ڈیسک July 24, 2017
تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ فوٹو: فائل

بہاول نگر میں مضر صحت لسی پینے سے ایک ہی خاندان کے 10 افراد کی حالت غیر ہو گئی جس میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بہاول نگر میں مضر صحت لسی پینے سے محمد سبحان، اس کی اہلیہ، 6 بچوں، بہو اور داماد کی حالت غیر ہو گئی۔ تمام افراد کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں