پی پی پی اور ق لیگ کا جیتی نشستوں پر ایک دوسرے کیخلاف امیدوار نہ کھڑے کرنے کا فیصلہ

اجلاس میں طے پایا کہ جن نشستوں پر ق لیگ یا پیپلز پارٹی کے امیدوار جیتے تھے ان کو آئندہ انتخابات میں ترجیح دی جائے گی۔

اجلاس میں یہ بھی طے پایا کہ جن نشتوں پر فیصلہ نہیں ہوسکے گا یا تحفظات موجود ہیں ان کو صدر کے پاس لے جایا جائے گا۔ فوٹو: فائل

KARACHI:

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) کی اعلیٰ قیادت نے جیتی ہوئی نشستوں پر ایک دوسرے کے خلاف امیدوار کھڑے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



مسلم لیگ (ق) اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کےلئے اجلاس ہوا، مسلم لیگ (ق) کے وفد کی قیادت چوہدری شجاعت نے کی، اجلاس میں طے پایا کہ جن نشستوں پر مسلم لیگ (ق) یا پیپلز پارٹی کے امیدوار جیتے تھے ان کو آئندہ انتخابات میں ترجیح دی جائے گی اور جن نشتوں پر فیصلہ نہیں ہوسکے گا یا تحفظات موجود ہیں ان کو صدر کے پاس لے جایا جائے گا۔


اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ آئندہ مذاکرات کا تیسرا مرحلہ ہوگا، 4 گھنٹے سے زائد دیر تک جاری رہنے والے اجلاس میں دونوں جماعتوں نے اپنی اپنی شرائط بھی سامنے رکھیں۔

Load Next Story