نوازشریف نے نیا وزیراعظم لانے کافیصلہ کرلیا شیخ رشید
شیخ رشید نے پارٹی رہنما امجد گولڈن کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف اورسردارایازصادق میں سے کوئی ایک نیا وزیراعظم بن سکتاہے، حدیبیہ پیپرکیس کھل گیا تویہ پاناماسے بھی بڑاکیس ہوگا جس میں شہبازشریف کی فیملی کابھی ٹرائل ہو گا، مسلم لیگ (ن) میں واضح تین گروپ بن سکتے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ شریف خاندان اپنی کرپشن کے باعث انجام کوضرور پہنچے گا اوراس میںاب زیادہ وقت نہیں،جلدجاتی امرابھی ہندو پراپرٹی نکلے گی،فیصلے کی رات بیٹھ کرقوم کوخوشخبری دیں گے، اب حقیقی معنوں میں احتساب کا عمل شروع ہو گا۔
شیخ رشید کہناتھا کہ چوہدری نثار سے جان بوجھ کر کوئی رابطہ نہیں کیاگیا، میری دانست کے مطابق چوہدری نثار پارٹی کو نہیں چھوڑیں گے، یقین سے کہتا ہوں عمران خان کے خلاف کچھ نہیں ہوگا، حکمراں خاندان بوکھلاہٹ میں بے بنیاد پروپیگنڈا کررہا ہے۔