مانسہرہ میں زائدالمیعاد دوائی کھانے سے 3بہن بھائی جاں بحق

والدہ کی حالت تشویشناک ،علاقے میں اسپتال ہوتا تو بچے نہ مرتے، والد

والدہ کی حالت تشویشناک ،علاقے میں اسپتال ہوتا تو بچے نہ مرتے، والد۔ فوٹو: فائل

مانسہرہ میں زائدالمیعاد دوائی کھانے سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کی والدہ کی حالت تشویشناک ہے۔

مانسہرہ کی ایک خاتون نے اپنے 3 بچوں13 سالہ سکینہ،10 سالہ رمشہ اور7 سالہ سجاد کوپیٹ کے کیڑے مارنے والی گولیاں کھلائیں اورخودبھی کھائیں، بہن بھائیوں کی حالت خراب ہونے پر انھیں اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تاہم تینوں راستہ میں دم توڑ گئے۔ بچوں کے والد اورنگ زیب کی رپورٹ پرتھانہ شن کیاری میں کریانہ اسٹور کے مالک فیاض خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


اورنگزیب اعوان نے میڈیا کو بتایا کہ وہ سردار سید غلام اور وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کے حلقہ سے ہیں،اگر یہ لوگ وہاں ایک چھوٹاسا اسپتال بنوادیتے تو اس کے بچے اس طرح ایڑیاں رگڑ رگڑ کر جان نہ دیتے۔

 
Load Next Story