سعودی فوج کا سرحد پر 4 گھنٹے مقابلہ 15باغی مارے گئے

جنگجوعسیرکے سرحدی علاقے میں داخل ہوگئے، مقصد عسکری دستوں کو نشانہ بناناتھا


APP July 24, 2017
جازان صوبے کے ضلع الطوال میںاپاچی ہیلی کاپٹروں نے راکٹ داغنے والے پیڈ کو تباہ کردیا۔ فوٹو: فائل

سعودی عرب کی فوج کی ملکی سرحد میں دراندازی کرنے والے حوثی ملیشیا اور معزول صالح کے پاسداران کے خلاف بڑی کارروائی میں 15 باغی ہلاک ہوگئے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق حوثی ملیشیاکے جنگجوصوبہ عسیرکے یمن کے ساتھ سرحدی علاقے میں داخل ہوگئے ان کامقصداولین صفوں میں موجود عسکری نگرانی کے دستوں کو نشانہ بنا نا تھا تاہم سعودی فوج کے خصوصی گروپ نے 4 گھنٹے جاری رہنے والے مقابلے کے بعد اس کوشش کو ناکام بنادیا تاہم اس دوران ملیشیا کے ارکان کا محاصرہ کر کے انھیں بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 15 سے زیادہ جنگجو مارے گئے جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔

علاوہ ازیں جازان صوبے کے ضلع الطوال میں سعودی اپاچی ہیلی کاپٹروں نے راکٹ داغنے والے پیڈ کو تباہ کردیا، یہ کارروائی یمنی باغی ملیشیاؤں کی جانب سے سعودی ضلع پرراکٹ داغے جانے کے بعدکی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں