شہباز کے منصوبوں پر جے آئی ٹی بنائیں تو قوم پاناما اقامہ بھول جائیگی پرویز الٰہی

اپنی اور ان کی کارکردگی، شفافیت پر لائیو ٹی وی مناظرے کا چیلنج دیتا ہوں، پریس کانفرنس

آڈیٹر جنرل پنجاب کے ہر منصوبے میں کرپشن کی نشاندہی کر چکے۔ فوٹو: فائل

ROME:
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و سابق نائب وزیراعظم چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے سرکاری منصوبوں پر جے آئی ٹی بنادیں قوم پاناما، اقامہ بھول جائے گی۔

گزشتہ روز روز پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے اور صوبائی جنرل سیکریٹری چوہدری ظہیر الدین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ آڈیٹر جنرل اور اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان پنجاب حکومت کے ہر منصوبے میں کرپشن کی نشاندہی کر چکے ہیں۔ انھوں نے اپنی پنجاب حکومت کے5 اور ان کے15 سال کے دوران ہر شعبے میں اپنی اور ان کی کارکردگی اور منصوبوں میں شفافیت پر لائیو ٹی وی مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اورنج لائن، جنگلہ بس، پاور پروجیکٹس، سستی روٹی، لیپ ٹاپ، دانش اسکول، آشیانہ سمیت ہر اسکیم اور منصوبے میں اربوں کی کمیشن کھائی گئی، شہبازشریف عوام کو گمراہ کرنے کیلیے کہہ رہے ہیں کہ جے آئی ٹی اپنی رپورٹ میں حکومت کے کسی پروجیکٹ پر کرپشن کا الزام نہیں لگاسکی لیکن یہ نہیں بتاتے کہ جے آئی ٹی، حکومت کے کسی پروجیکٹ میں کرپشن کی تفتیش کیلیے نہیں بنی تھی اس کو صرف پاناما کرپشن کیس کی تفتیش کی ذمے داری سونپی گئی تھی۔


پرویز الٰہی نے کہا کہ آڈیٹر جنرل نے سستی روٹی میں25 ارب کرپشن اور دانش اسکول اسکیم میں 4 ارب 88 کروڑ کی غیرقانونی ادائیگیاں رپورٹ کی ہیں جبکہ لیپ ٹاپ اسکیم میں اکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان نے 2 ارب کی کرپشن کا کہا ہے، جنگلہ بس سروس میں1 ارب خرچے کا ریکارڈ ہی نہیں کیونکہ یہ ریکارڈ جلادیاگیا جبکہ ناقص ایسکی لیٹرز سے 16 کروڑ 35 لاکھ کا گھپلا کیا گیا، شہبازشریف کی اچھل کود اور رجوعہ (چنیوٹ) میں سونا چاندی کے ذخائرکے دعوے سب کے سامنے ہیں۔

 
Load Next Story