ہیپاٹائٹس کے علاج کیلیے موثر دوا کی بھارت سے اسمگلنگ

انڈیا میں ٹیبلٹ کی قیمت 10 ہزار ہے جو پاکستان میں 12 ہزار کی فروخت ہو رہی ہے


شبیر حسین July 24, 2017
’’ڈیکلاٹاسور‘‘ کی مقامی سطح پر تیاری اور قیمت کے تعین کی سمری تاخیر کا شکار۔ فوٹو: فائل

ہیپاٹائٹس سی کے علاج کے لیے موثر ترین دوا ڈیکلا ٹاسور کی مقامی سطح پر تیاری اوراس کی قیمت کے تعین سے متعلق سمری کی منظوری میں تاخیرکے باعث بھارت سے مذکورہ دوا کی بڑے پیمانے پر اسمگلنگ شروع ہوچکی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ہیپاٹائٹس سی کے علاج کے لیے موزوں و موثر ترین دوا ڈیکلا ٹاسور کی مقامی سطح پر تیاری کو یقینی بنانے اور اس کی کم سے کم قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کیلیے گزشتہ سال سمری وزارت صحت کو ارسال کی تھی جسے وزارت کی اسکروٹنی کمیٹی کی منظوری کے بعد حتمی منظوری کیلیے وزیر اعظم کو ارسال کر دیا گیا تھا تاہم سمری کی منظوری میں تاخیرکے باعث انڈیاسے مذکورہ دوا کی غیر قانونی اسمگلنگ شروع ہوگئی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے ارسال سمری میں ڈیکلا ٹاسور کی قیمت انڈیاکے مقابلے میں بہت کم مقرر کرنے کی سفارش کی تھی اس وقت انڈیا میں ڈیکلاٹاسور ٹیبلٹ کی قیمت تقریباً 9 سے 10ہزار روپے ہیں جبکہ یہی دوا انڈیا سے غیر قانونی طور پر اسمگل ہو کر پاکستان میں 11 سے 12 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں