نیمار کی منتقلی میسی نے بارسلونا میں رکنے کا مشورہ دیدیا
لوئس سواریز اور گیرارڈ پیکو بھی برازیلین اسٹار کے نہ جانے پر متفق
بارسلونا فٹبال کلب میں نیمار کے ساتھی پلیئر لیونل میسی، گیرارڈ پیکو اور لوئس سواریز نے برازیلین اسٹار سے ریکارڈ 196 ملین پاؤنڈ کے عوض پی ایس جی منتقل نہ ہونے کی اپیل کردی۔
فرنچ کلب ریکارڈ معاوضہ دیکر نیمار کی خدمات حاصل کرنے میں خاصی دلچسپی رکھتا ہے، نیمار سردست امریکی ٹور میں بارسلونا ٹیم کا حصہ بنے ہوئے ہیں، میسی، پیکو اور سواریز نے اپنے دوست نیمار کو بارسلونا میں روکے رہنے پر قائل کرنے کی اپنی سی کوشش کی ہے، پی ایس جی 196ملین پاؤنڈ کے عوض نیمار کو بارسلونا سے ریلیز کرانے کیلیے بھی دینے پر آمادہ ہے جبکہ اس کے علاوہ وہ برازیلین اسٹار کو ٹیکس کٹوتی کے بعد ہر ہفتے 5 لاکھ پاؤنڈ معاوضہ بھی دے گا۔
بظاہر نیمار کیلیے اتنی پرکشش آفر کو ٹھکرادینا مشکل نظر آتا ہے، تاہم اس سے قبل بارسلونا فٹبال کلب کے منیجر ارنیسٹو ویلویریڈ نے نیمار کے پی ایس جی کلب جانے کا امکان مسترد کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ برازیلین اسٹار کی ورلڈ ریکارڈ ٹرانفسر فیس کے عوض فرنچ کلب منتقلی کی '' افواہوں'' میں کوئی صداقت نہیں ، نیمار بدستور ہمارے ساتھ ہی رہیں۔
بارسلونا کے منیجر ارنیسٹو کا گمان ہے کہ نیمار بھی آنے والے کئی برسوں تک ہمارے کلب سے جڑے رہنا چاہتے ہیں، یہ افواہوں کا وقت ہے، ہم اس کو بخوبی سمجھتے ہیں، بہرحال سردست وہ ہمارے ساتھ ہے، ہمارا حصہ ہے، وہ ایسا کھلاڑی جسے ہم سب پسند کرتے ہیں اور ٹیم میں رکھنا چاہتے ہیں، صرف فٹبال کے حوالے سے ہی نہیں وہ اپنی دیگر بہت سی خوبیوں کی وجہ سے بھی کھلاڑیوں میں انتہائی مقبول ہے۔
ارنیسٹو نے نیمار کی پی ایس جی میں منتقلی کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف افواہیں ہیں، ہمارے اس حوالے سے فکرمند ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے، ہم نہیں جانتے کہ ایسا ہونے جارہا ہے یا نہیں، بارسلونا کی ٹیم امریکا کے نمائشی ٹور پر ہے، جہاں بدھ کو اس کا مقابلہ واشنگٹن میں مانچسٹر یونائیٹڈ سے طے ہے جبکہ 29 جولائی کو میامی میں روایتی حریف رئیل میڈرڈ اور ان کے درمیان ٹاکرا ہوگا، اس سے قبل بارسلونا کے کپتان سرجیو بسکوئٹس بھی نیمار کی پی ایس جی میں جانے کی باتوں کو افواہ قرار دے چکے ہیں۔