ڈاکخانوں میں کاؤنٹر آٹومیشن کا سلسلہ شروع
ملک بھرکے 13ہزار ڈاکخانوں کی آٹومیشن، منصوبے پر 2 ارب 23 کروڑ روپے لاگت آئے گی
SHABQADAR:
پاکستان پوسٹ میں اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت ملک بھر کے ڈاکخانوں میں کاؤنٹر آٹو میشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔
پاکستان پوسٹ کے آٹو میشن کے منصوبے پر 2ارب 23کروڑ46 لاکھ روپے لاگت آئے گی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پاکستان پوسٹ کی بحالی کے لیے پاکستان پوسٹ اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت پاکستان پوسٹ کی آٹو میشن کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ پاکستان پوسٹ کی آٹو میشن کا مقصد پاکستان پوسٹ کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے۔
پاکستان پوسٹ کی آٹو میشن سے پاکستان بھرکے 13ہزار کے قریب ڈاک خانوں کی آٹومیشن کی جائے گی۔ پاکستان پوسٹ کی آٹو میشن کے عمل سے پاکستان میں پوسٹل سروسز عالمی معیار سے ہم آہنگ ہو جائیں گی۔ ڈاک خانوں کی آٹومیشن کے ذریعے پوسٹل سروسز میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ ڈاک خانوںمیں کام کرنے والوں کے کام میں آسانی پیدا ہو گی جبکہ آن لائن پوسٹ اسٹورز کی سروسز بھی شروع کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ پاکستان پوسٹ کی آٹومیشن کے تحت ہر ڈاک خانے میں کاؤنٹر آٹومیشن کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس سے ڈاک خانوں کے مالی امور پر کنٹرول حاصل ہو گا اور ڈاک خانوں کے امور میں شفافیت پیدا ہوگی۔ اس منصوبے پر 2ارب 23کروڑ 46لاکھ روپے لاگت آئے گی،اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ میں 2ارب 23کروڑ 46لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی جس کی منظوری سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے دے دی گئی ہے۔