تحریک انصاف اپنی مردہ سیاست کو جھوٹ سے زندہ کررہی ہے شہباز شریف

پاکستان کی تاریخ کی سب سے شفاف قیادت پر بے بنیاد الزامات لگانے والے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے،شہبازشریف


ویب ڈیسک July 24, 2017
جھوٹ کی منفی سیاست سچ کے سامنے دم توڑ چکی ہے،پنجاب شہبازشریف فوٹوفائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست دم توڑ چکی ہے اور وہ اپنی دم توڑتی سیاست کو جھوٹ کا سہارا لے کر دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جھوٹ کی منفی سیاست سچ کے سامنے دم توڑ چکی ہے ، ہم پر بے بنیاد الزامات لگانے والے اور جھوٹ پر بھروسہ کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں، جھوٹ بولنے میں عالمی ریکارڈ یافتہ سیاستدان نے ہرموقع پر بہتان تراشی کا سہارا لیا لیکن اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے ہر دور میں پاکستانی عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور اب بھی کررہی ہے،ہمارے دو میں ترقیاتی منصوبوں پر اربوں روپے بچائے گئے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جھوٹ کے سہارے عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، شہباز شریف

شہباز شریف نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں شفاف اور تیزرفتاری سے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دور اقتدار میں جتنا کام ہورہا ہے کسی پارٹی کے دوراقتدار میں نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاست دم توڑ چکی ہے اور وہ اپنی دم توڑتی سیاست کو جھوٹ کا سہارا لے کر دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پاکستان کی تاریخ کی سب سے شفاف قیادت پر بے بنیاد الزامات لگانے والے عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔