ویمنز ورلڈ کپ آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 2 رنز سے قابو کرلیا

ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو 2 وکٹ سے ہرادیا، سری لنکا کیخلاف نیوزی لینڈ کی باآسانی 8 وکٹ سے کامیابی۔


Sports Desk February 09, 2013
ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: سپر لیگ میچ میں آسٹریلوی بیٹسویمن لیزا استھیکر کا کور ڈرائیو، انگلینڈ کیخلاف انھوں نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔ فوٹو : اے ایف پی

ویمنز ورلڈ کپ کے سپر سکسز مرحلے میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2رنز سے قابو کرلیا۔

147 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلش ٹیم 145پر آئوٹ ہوگئی، ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو2 وکٹ سے ہرادیا،سری لنکا کیخلاف نیوزی لینڈ نے باآسانی 8 وکٹ سے کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق کینگروز نے 32 پر 5 وکٹیں گنوانے کے بعد لیزا ستھیکر کے41 رنز سے تقویت پاتے ہوئے اسکور 114 تک پہنچایا،آل رائونڈر کے آئوٹ ہونے کے بعد اگلی ہی گیند پر ایرن اوسبورن کی چھٹی ہوگئی، سارا کوئٹ بھی اپنا انفرادی اسکور 44 تک لے جانے کے بعد پویلین لوٹ گئیں تو اسکور 8 وکٹ پر 128تھا، پوری ٹیم 44.4 اوورز میں 147 تک محدود رہی۔

جواب میں انگلینڈ نے بھی 39 رنز کے سفر میں 6 وکٹ کا نقصان اٹھایا، لائیڈیا گرین وے نے 49 رنز کے اننگز کے دوران لیورا مارش (22) کے ہمراہ 57 رنز کی شراکت قائم کی مگر ان کی ہمت 114 کے مجموعی اسکور پر جواب دے گئی، اسی ٹوٹل پر کیتھرین برنٹ بھی آئوٹ ہوئیں، ہولی کولون اور آنیا شربسول کے درمیان 10 ویں وکٹ کیلیے 31 رنز پارٹنر شپ ٹوٹل 145تک پہنچا کر انگلینڈ کو فتح کے قریب لے آئی تھی کہ ایرن اوسبورن نے کولون کی اننگز کا 16رنز پر خاتمہ کردیا،شربسول13 پر ناٹ آئوٹ رہیں،ہولی فیلڈنگ نے 3، جولی ہنٹر، میگان شٹ نے 2،2، لیزا ستھلیکر، سارا کوئٹ ایرن اوسبورن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے 7 وکٹ پر 230 رنز بنائے، ٹریشا شیٹی 45، کری زیلڈا برٹس44،ڈین واین نیکرک 33 اور میگنون ڈیو پریز31 کے ساتھ نمایاں رہیں، تریمانے اسمارٹ نے2، شنیل ڈیلے، اسٹیفنی ٹیلر، کوئنٹائن اور دیندرا ڈوٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف 45.3 اوورز میں 8 وکٹ پر عبور کرلیا، اسٹیفنی ٹیلر 75، کیسیا اے نائٹ 45، شمینے کیمبل 33 رنز بنانے میں کامیاب ہوئیں، ڈین وین نیکرک 3 اور میری زانے کیپ نے2وکٹیں لیں۔

تیسرے میچ میں سری لنکن ٹیم صرف 103رنز پر ڈھیر ہوگئی، سورنگیکا 34 اور راسن گیکا 20 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، لی تاہو ہو 4، سیمرک 3، فرانسز میک کے نے 2 وکٹیں لے اڑیں۔ آسان ہدف نیوزی لینڈ نے 23 اوورز میں 2 وکٹوں پر حاصل کرلیا، فرانسز میک کے 39 پر ناقابل شکست رہیں، سوزی بیٹس نے 37 رنز بنائے،دونوں وکٹیں رانا ویرا نے حاصل کیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں