جنوبی پنجاب نے افغان ٹیم کی فتوحات کو بریک لگادی
ذوالفقار بابر نے 4 وکٹیں لیں، مین آف دی میچ نوید یاسین کے ناقابل شکست 50 رنز۔
جنوبی پنجاب ریجن نے افغانستان کرکٹ ٹیم کی فتوحات کو بریک لگا دی، ون ڈے میچ میں ذوالفقار بانر نے4 وکٹیں اپنے نام کی جبکہ نوید یاسین نے ناقابل شکست نصف سنچری بنا کر ٹیم کو3 وکٹ سے فتح دلائی۔
ملتان اسٹیڈیم میں جنوبی پنجاب ریجن نے ٹاس جیت کر مہمان سائیڈکو بیٹنگ کی دعوت دی جو مقررہ50 اوورز میں9 وکٹ پر156 رنز ہی بنا سکی، ابتدا میں فاسٹ بولرز تو اپنا رنگ نہ جما سکے تاہم اسپنرز نے مہمان بیٹنگ لائن تباہ کرکے رکھ دی، صرف 3 بیٹسمینوں کے سوا کوئی قابل ذکر اسکور نہ کرسکا۔
محمد شہزاد نے2 چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے، محب اللہ نے ٹیم کو مکمل تباہی سے بچایا اور 49 رنز ناٹ آئوٹ جوڑے، گلبدین21 رنز بنا کر نمایاں رہے، لیفٹ آرم اسپنر ذوالفقار بابر نے28 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا' عمران اللہ نے2 وکٹیں لیں، جواب میں میزبان ٹیم کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا' عمران اللہ پہلی ہی گیند پر دولت خان کی ڈائریکٹ تھرو کا شکار ہو کر پویلین لوٹ گئے، عثمان طارق 10 رنز پر رخصت ہوئے۔
صہیب مقصود42 رنز جوڑنے کے بعد حمزہ کا شکار ہوئے،کپتان کامران حسین بھی17 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، نوید یاسین (50) نے گلریزصدف (14) کے ساتھ مل کر 8 اوورز قبل ٹیم کو ہدف تک رسائی دلا دی، حمزہ ہوتک نے 36رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔دریں اثنا میچ کو دیکھنے کیلیے شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا،پی سی بی یا ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن نے مقابلے کیلیے مناسب تشہیر نہیں کی تھی لیکن رکشوں پر بینرز آویزاں کرکے عوام کو تھوڑی بہت آگاہی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، ہوٹل سے اسٹیڈیم تک 500 سے زائد پولیس اہلکارو ٹریفک وارڈن تعینات ہوئے، تماشائیوں کو جامہ تلاشی کے بعد واک تھرو گیٹ سے گزارا گیا،واضح رہے مہمان ٹیم کی ناقص سیکیورٹی کے بارے میں ''ایکسپریس'' نے نشاندہی کی تھی جس کے بعد انتظامات سخت کردیے گئے۔