قائد اعظم ٹرافی کرکٹ کراچی بلوز کو حیدرآباد پر 192 رنز کی برتری
طارق نے چار وکٹیں لیں،اسلام آباد کیخلاف شعیب اور بابر کی سنچریاں، راولپنڈی کی گرفت مضبوط۔
قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے سپر ایٹ رائونڈ میں کراچی بلوز نے حیدرآباد کیخلاف192 رنزکی برتری حاصل کرلی، اسلام آباد کے خلاف راولپنڈی کے شعیب اور بابر نعیم نے سنچریاں بنا دیں، سیالکوٹ نے کراچی وائٹس کے خلاف4وکٹ پر144رنز بنالیے،اکمل برادران نے راوی کیخلاف شالیمار کی پوزیشن مستحکم کرادی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے میر پور اسٹیڈیم میں کراچی بلوز نے حیدرآباد کے خلاف دوسری اننگز میں4 وکٹ پر133رنز بنائے،اکبر رحمان 60 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، انور علی نے 33رنزجوڑے، یوں ٹیم کو 192رنز کی برتری مل گئی، قبل ازیں حیدرآباد کی ٹیم محض141رنز پر ڈھیر ہو گئی،رضوان احمد48 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے،لعل کمار نے 26رنز بنائے،طارق ہارون نے24رنز دے کر4کھلاڑیوںکو پویلین لوٹایا۔
انور علی کے ہاتھ 3 وکٹیں لگیں جبکہ تابش خان نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،اسلام آباد کے ڈائمنڈ کلب گرائونڈ پر سیالکوٹ نے کراچی وائٹس کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں4وکٹیں گنوا کر144 رنز بنالیے ، ماجد جہانگیر نے 57رنز کی اننگزکھیلی جبکہ محمد ایوب نے 41رنز کا اضافہ کیا،عاطف مقبول نے57رنز کے عوض 3وکٹیں اپنے نام کیں،پہلے دن کا کھیل بارش کی نذر ہو گیا تھا،لاہور کے ایل سی سی اے گرائونڈ پر تیسرے روز کھیل کے اختتام پر لاہور راوی نے 26اوورز میں 4 وکٹ پر 144 رنز بنائے ،اعظم شہزاد نے 66 رنز اسکور کیے جبکہ عابد علی 41 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں۔
پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک سمیت9وکٹیں لینے والے وہاب ریاض نے دوسری باری میں مزید 2پلیئرز کو آئوٹ کیا، اعزاز چیمہ نے بھی 2وکٹیں لیں،قبل ازیں حریف ٹیم کو 153پر میدان بدرکرنے والی ٹیم لاہور شالیمارنے پہلی اننگز میں 322 رنز بناکر پوزیشن مضبوط کرلی،عمر اکمل نے77،عمران بٹ نے 70اور کامران اکمل نے53 رنزکا حصہ ڈالا،عدنان رسول نے 4 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا، حافظ سلیمان نے 3 اوراحمد شہزاد نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا،اس طرح مشکلات کا شکار لاہور راوی کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلیے مزید25 رنز درکار اور6وکٹیں محفوظ ہیں۔
پنڈی کلب میں اسلام آباد نے 3 وکٹیں کھو کر195 رنز بنا لیے،راحیل مجید69 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں،اس سے قبل میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 362 رنز اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی،شعیب احمد اور بابر نعیم نے شاندار سنچریاں اسکور کرتے ہوئے بالترتیب 144 اور 101 رنز اپنے نام کیے، سہیل تنویر نے بھی 59 رنز کا حصہ ڈالا،رائو افتخار نے 5 اور نصراللہ نے 4 کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیجا، اس طرح راولپنڈی کو وفاقی دارلحکومت کی برتری ختم کر نے کے لیے مزید 167 رنز درکار اور7وکٹیں محفوظ ہیں۔
دریں اثناء باٹم سکس میں پشاور کے نیاز ارباب اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم نے کوئٹہ کے خلاف دوسری اننگز میں7وکٹ پر322رنز اسکور کر لیے،سنچری بنانے والے نیاز احمد نے111 جوڑے جبکہ محمد رضوان 69 رنز کے ساتھ کریز پر ہیں،صوابی کے گوہاٹی اسٹیڈیم پر ایبٹ آباد اور ملتان کے مابین کھیل کا تیسرا دن بھی بارش سے متاثر ہوا،ایبٹ آباد نے پہلی اننگز میں52 رنز بنائے اور اس کے 2 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔