سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کی حجاز مقدس روانگی

سرکاری حج اسکیم کے تحت 426 پروازوں سے ایک لاکھ 7 ہزار 252 عازمین حجاز مقدس پہنچیں گے


ویب ڈیسک July 24, 2017
حج اسکیم کے تحت فلائٹ آپریشن 26 اگست تک جاری رہے گا۔ فوٹو: فائل

سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں برس سرکاری حج اسکیم کے تحت عازمین کی حجاز مقدس روانگی کا باقاعدہ عمل شروع ہوگیا ہے۔ پہلی حج پرواز اسلام آباد سے روانہ ہوئی اور وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عازمین حج کو رخصت کیا۔حج اسکیم کے تحت یہ فلائٹ آپریشن 26 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران 426 پروازوں سے ایک لاکھ 7 ہزار 252 عازمین حج سعودی عرب جائیں گے۔

اس موقع پر سردار یوسف نے کہا کہ موجودہ حکومت حجاج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے عزم کے تحت کام کررہی ہے، اس سلسلے میں ہر ممکن اقدام کو یقینی بنایا جارہا ہے جس کے نتائج سب کے سمانے ہیں، انہوں نے کہا کہ عازمین سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر ہیں ۔ ان کا غیر ذمہ دارانہ عمل پاکستان کی بدنامی کا باعث بن سکتا ہے اس لیے وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران نظم وضبط کا مظاہرہ کریں اور سعودی حکام، رضاکاروں اور معاونین کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورت ھال سے بچا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں