آئی او سی نے پاکستان کو ایک اور تنبیہ جاری کردی
15 فروری کو میٹنگ کا مقصد صورتحال کا جائزہ لے کر مناسب حل نکالنا ہے، ترجمان
آئی او سی نے پی او اے کے معاملات میں مبینہ سیاسی مداخلت پر ایک اور تنبیہ جاری کرتے ہوئے پاکستان کیلیے خطرے کی گھنٹی بجادی۔
کھیلوں کے عالمی ادارے نے گزشتہ برس ہونے والے انتخابات کو درست اور جمہوری تسلیم کرتے ہوئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے،آئی او سی نے متعدد شخصیات اور اداروں کی جانب سے پی او اے کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے اسے اولمپک تحریک اور پاکستان میں کھلاڑیوں کے مفادات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف قرار دیا۔
اس کا کہنا ہے کہ حکومتی ادارے پی ایس بی کی مبینہ سیاسی دخل اندازی کے باعث پی او اے سے مدبھیڑ جاری ہے،ترجمان کے مطابق آئی او سی کا دونوں فریقین کواس حوالے سے گفت وشنید کے لیے15 فروری کو اپنے ہیڈ کوارٹرز طلب کرنے کا مقصد صورتحال کا جائزہ لینا اور مناسب حل تلاش کرنا ہے۔
واضح رہے کہ آئی او سی نے بار بار کی تنبیہ کے باوجودکرپشن کے الزام میں ملوث افراد کے چنائو پر بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن پرگزشتہ سال 4 دسمبر کو پابندی عائد کر دی تھی۔