سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزا یافتہ ملزم کی پھانسی پرعمل درآمد رکوا دیا

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

فوجی عدالت نے 2 اہلکاروں کو قتل اور 6 کو زخمی کرنے کے الزام میں محمد اکبر کو سزائے موت سنائی تھی فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے فوجی عدالت سے سزائے موت پانے والے ملزم محمد اکبر کی پھانسی پر عملدرآمد روک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے فوجی عدالت کے فیصلے کیخلاف محمد اکبر کی اپیل کی سماعت کی۔ عدالت نے مدعی کے وکیل کا موقف سننے کے بعد اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی جب کہ فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


محمد اکبر کو فوجی عدالت نے 2 سیکیورٹی اہلکاروں کو قتل اور 6 کو زخمی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی۔ ملزم نے فیصلے کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جو مسترد کردی گئی تھی۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ مجرم اپنی سزاؤں کے خلاف ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرسکتے ہیں۔
Load Next Story