مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے پی سی بی حکام سے ملاقاتیں شیڈول

ہیڈ کوچ کی آج پی سی بی حکام اورسلیکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں اورپلاننگ متوقع ہے۔


مکی آرتھرایئرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو کیئے بغیر چلے گئے۔فوٹو؛فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پاکستان پہنچ گئے ہیں،ان کی آج پی سی بی حکام اور سلیکٹرز کے ساتھ ملاقاتیں اور قومی ٹیم کے کیمپ کے بارے میں پلاننگ متوقع ہے۔

مکی آرتھر جنوبی افریقہ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے ہیں، انہوں نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرصحافیوں سے گفتگو نہیں کی اور سخت سیکورٹی میں روانہ ہو گئے۔ ان کی آج پی سی بی حکام اورسلیکٹرزکے ساتھ ملاقاتیں اورقومی ٹیم کے کیمپ کے بارے میں پلاننگ متوقع ہے۔ پاکستان ٹیم کی آئندہ انٹرنیشنل مصروفیت اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف یو اے ای میں سیریزہے، اس حوالے سے مکی آرتھرکےساتھ مل کرپلاننگ کی جائے گی این سی اے میں ہائی پرفارمنس کیمپ میں نوجوان کرکٹرزکی مشقیں جاری ہیں ، ذرائع کےمطابق ستمبرمیں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کا فیصلہ ہو گیا تواس سے قبل قومی کرکٹرزلاہورمیں 2 ہفتے کے تربیتی کمیپ میں شریک ہوں گےجبکہ ہائی پرفارمنس کیمپ کو کراچی منتقل کردیا جائے گا۔

ذرائع کےمطابق مکی آرتھر مستقبل کے پلان کا حصہ سمجھے جانے والے کرکٹرز کے مسائل کم کرنے کیلیے این سی اے اسٹاف کی معاونت کریں گے، وہ انڈر 19 کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے نئے ٹیلنٹ کی تلاش میں بھی سرگرم رہیں گے اور ملک کے دیگر شہروں میں قائم کرکٹ اکیڈمیز کا دورہ بھی کریں گے جب کہ قومی ٹیم کے فزیو شان ہیز بھی آج لاہور پہنچیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔