متھالی راج کا آئی پی ایل کی طرز پر ویمن لیگ کروانے کا مطالبہ

اگربھارت میں انگلینڈ کی ویمن کرکٹ سپرلیگ جیساایونٹ ہوتا تو نتیجہ بھارت کے حق میں بھی ہو سکتا تھا،متھالی راج


Sports Desk July 24, 2017
بی سی سی آئی کو فوری طور پر ملک میں آئی پی ایل کی طرز پر ویمن ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا چاہیے،متھالی راج ۔ فوٹو : فائل

بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج نے آئی پی ایل کی طرز پر ویمن لیگ کروانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان متھالی راج نے کہا کہ بلے بازوں پر دباؤ ہونے کی وجہ سے جیتی ہوئی بازی ہاتھ سے نکل گئی، اگر بھارت میں بھی آسٹریلیا کی ویمن بگ بیش لیگ اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ سپر لیگ جیسا ایونٹ ہوتا تو نتیجہ بھارت کے حق میں بھی ہو سکتا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :بھارت کے خواب چکنا چور ہوگئے

متھالی راج نے کہا کہ ٹیم میں موجود لڑکیوں نے بھارت کی آنے والی نسل کیلیے ایک پلیٹ فارم سیٹ کردیا ہے اور ورلڈ کپ میں بھارتی ویمن ٹیم کی کارکردگی سے ملک میں خواتین کیلیے کرکٹ کا دورازہ کھل گیا ہے، بھارت کو ویمن ورلڈ کپ 2005 کے فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 98 رنز کے بڑے مرجن سے شکست کا سامنا رہا، اس کے برعکس حالیہ میگا ایونٹ میں بھارتی ویمن ٹیم کی کارکردگی میں واضح مثبت تبدیلیاں نظر آرہی ہیں، عوام کی طرف سے بھی مثبت رد عمل سامنے آرہا ہے جو حوصلہ افزا ہے جب کہ بی سی سی آئی کو فوری طور پر ملک میں آئی پی ایل کی طرز پر ویمن ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے فائنل میں بھارتی ٹیم کی گرفت میچ پر مضبوط رہی تاہم میچ کے اختتامی مراحل میں آنیا شربسول کے تباہ کن اسپیل نے میچ کا نتیجہ انگلینڈ کے حق میں کر دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں