پی پی اورق لیگ میں ایک انتخابی نشان پرالیکشن لڑنیکا تنازع

معاملہ صدرزرداری اور شجاعت طے کرینگے،دونوں جماعتوں نے سربراہوں کو منڈیٹ دیدیا.

معاملہ صدرزرداری اور شجاعت طے کرینگے،دونوں جماعتوں نے سربراہوں کو منڈیٹ دیدیا. فوٹو : فائل

الیکشن میں ایک انتخابی نشان کا معاملہ صدرآصف زرداری اورچوہدری شجاعت حسین طے کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق حکمران جماعت پی پی پی اور ق لیگ کے درمیان ایک انتخابی نشان پرالیکشن لڑنے کا تنازع صدر زرداری اور چوہدری شجاعت حسین مل کرطے کرینگے۔دونوں جماعتوں نے سربراہوں کو متنازع امورطے کرنیکا مینڈیٹ دے دیا۔




گزشتہ شب وزیراعظم راجا پرویز اشرف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کے سرکردہ رہنمائوں کا اجلاس تین گھنٹے سے زائد جاری رہاجس میں وزیراعظم نے اس امرپراطمینان کا اظہارکیا کہ دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پروسیع ترمفاہمت ہوگئی ہے اورانتخابی نشان کامعاملہ باعث نزاع نہیں یہ بھی طے کرلیا جائے گا۔
Load Next Story